پی سی بی کی سری لنکن ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت،فیصلہ بورڈ کے اجلاس میں ہوگا‘ سری لنکن بورڈ کی تصدیق

ہفتہ 24 مئی 2014 07:46

لاہور/کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مئی۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دعوت ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ بورڈ کے اجلاس میں ہوگا میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکن بورڈ کے صدر مہاراجہ پکسے کو پاکستان میں کھیلنے کے لئے ٹیم کے دورے کی دعوت ایک خط کے ذریعے کردی ہے سری لنکن ٹیم کو دو ایک روزہ اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کی دعوت دی گئی ہے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے پی سی بی کی جانب سے دورے کی دعوت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دعوت نامہ مل چکا ہے تاہم پاکستان کے دورے کا فیصلہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :