بورے والا، بااثر زمیندار کا بیٹا ساتھیوں کی مدد سے غریب محنت کش شادی شدہ خاتون کو دو معصوم بچوں سمیت اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے جا کر18روز تک جنسی درندگی کا نشانہ بناتا رہا،زیادتی کی عریاں تصاویر اور ویڈیو بھی بنالی،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج،نامزد ملزم کو تھانہ میں وی آئی پی پروٹوکول،تاحال گرفتاری نہیں ڈالی،ساتھی ملزمان کی طر ف سے صلح نہ کرنے پر روکنے کی کوشش

ہفتہ 24 مئی 2014 07:53

بورے والا( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مئی۔2014ء)بااثر زمیندار کا بیٹا ساتھیوں کی مدد سے غریب محنت کش شادی شدہ خاتون کو دو معصوم بچوں سمیت اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے جا کر18روز تک جنسی درندگی کا نشانہ بناتا رہا،زیادتی کی عریاں تصاویر اور ویڈیو بھی بنالی،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج،نامزد ملزم کو تھانہ میں وی آئی پی پروٹوکول،تاحال گرفتاری نہیں ڈالی،ساتھی ملزمان کی طر ف سے صلح نہ کرنے پر روکنے کی کوشش،متاثرہ خاتون کی طرف سے انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کی اپیل،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ نواحی گاؤں156ای بی کی رہائشی غریب محنت کش خاتون دو بچوں کی ماں مسماة(ک)نے اپنی معصوم بچی اور خاوند صابر حسین کے ہمراہ میڈیا کے آفس میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ19اپریل کو گھر میں اپنے دو معصوم بچوں کے ہمراہ سو رہی تھی کہ صبح4بجے اُسی گاؤں کے بااثر زمیندار کا بیٹا قیصر عباس شاہ اور محمد اسلم اپنے دیگر چار نامعلوم مسلح ساتھیوں کے ہمراہ بچوں احمد رضا اور سدرہ بتول کو گن پوائنٹ پر اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گیا جہاں وہ18روز تک مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اس دوران ملزمان نے مجھے بلیک میل کرنے کے لیے برہنہ تصاویر اور ویڈیو بھی بنالی 18روز بعد میں موقع پا کر اپنے بچوں کے ہمراہ واپس گھر پہنچی ملزمان کے خلاف کاروائی کے لیے تھانہ صدر پولیس کے پاس گئی مگر انہوں نے ایک نہ سنی جس پر انصاف کے حصول کے لیے ایڈیشنل سیشن جج بورے والا کی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا عدالت کے حکم پر میرامیڈیکل کروانے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم قیصر عباس شاہ کو حراست میں لیکر تھانے لیجا کر مہمانوں کی طرح بٹھا دیا جبکہ دیگر ملزمان اب اُسکی جان کے دشمن بن چکے ہیں اُسے دھمکیاں دے رہے ہیں کہ اگر مقدمہ میں صلح نہ کی تو وہ اُسکی برہنہ ویڈیو اور تصاویر نشر کر دیں گے متاثرہ خاتون(ک)نے بتایا کہ پولیس نے بااثر ملزم کی تاحال اس مقدمہ میں گرفتاری نہیں ڈالی بلکہ اُسے سرکاری مہمان بنا کر بٹھا رکھا ہے متاثرہ خاتون کے خاوند صابر حسین نے بتایا کہ پولیس ملزمان سے ساز باز ہو چکی ہے ہم عدالت میں مقدمہ کی پیشی اور بیان دینے آئے تو کمرہ عدالت سے باہر آتے ہی بااثر ملزمان نے انہیں زدو کوب کرنے کی کوشش کی لیکن احاطہ عدالت میں موجود لوگوں نے اُن سے ہماری جان بخشی کروائی اب ملزمان کے خوف سے ہم اپنے گھر میں سونے سے بھی ڈرتے ہیں کہ کہیں وہ ہمیں نقصان نہ پہنچا دیں اُس نے کہا کہ اگر ہمارے ساتھ ظلم کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے ہمیں انصاف نہ دیا گیا تو میں اپنے بیوی بچوں سمیت تھانہ صدر کے سامنے خود سوزی کر لوں گا کیونکہ اس طرح جینے سے بہتر ہے کہ ہم مر ہی جائیں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب،آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے ملزمان کی فوری گرفتاری اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اس سلسلہ میں مقدمہ کے تفتیشی عزیز الرحمان نے بتایا کہ ملزم قیصر عباس کو گرفتار کر لیا باقی ملزمان عبوری ضمانتوں پر ہیں خاتون کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بلوایا تھا لیکن وہ ابھی تک تھانے نہیں آئی مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر ہو گی۔

متعلقہ عنوان :