کرکٹ کو کبھی سیاست سے نہیں جوڑنا چاہیئے،، شاہد خان آفریدی ،بھارت کو چاہیئے پاک انڈیا کرکٹ کو فروغ دے،دونوں ممالک کے شائقین کرکٹ دیکھنا چاہتے ہیں،سمر کیمپ میں بہت سخت ٹریننگ دی جارہی ہے،ٹیم کی کپتانی کرنا میری بھی خواہش ہے،مجھے کرکٹ کھیلتے اٹھارہ سال ہوگئے، مگر کپتانی پھولوں کا بستر نہیں ہے، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 24 مئی 2014 07:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مئی۔2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راوٴنڈ رشاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ کرکٹ کو کبھی سیاست سے نہیں جوڑنا چاہیئے،بھارت کو بھی چاہیئے کہ پاک انڈیا کرکٹ کو فروغ دے،دونوں ممالک کے شائقین کرکٹ دیکھنا چاہتے ہیں،لاہور میں سمر کیمپ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفرید ی نے کہا کہ سمر کیمپ میں بہت سخت ٹریننگ دی جارہی ہے،محمد اکرم نے بہترین کیمپ لگایا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم کی کپتانی پھولوں کا بستر نہیں ہے،کپتانی کرنا ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے،ٹیم کی کپتانی کرنا میری بھی خواہش ہے،مجھے کرکٹ کھیلتے اٹھارہ سال ہوگئے،شاہد آفرید ی نے مزید کہا کہ جتنی بھی کرکٹ باقی ہے،ملک کے لئے کھیلنا چاہتا ہوں،کرکٹ کو کبھی سیاست سے نہیں جوڑنا چاہیئے،اگر ہم نے غلطیوں سے نہیں سیکھا تو وہیں کھڑے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :