اسٹورٹ براڈ سعیداجمل کے بالنگ ایکشن پر تنقید کرکے پھنس گئے، براڈ انگلش کرکٹ بورڈ کے کنٹریکٹ یافتہ پلئیرہیں ،اگروہ ایک پروفیشنل کرکٹرکی تحقیرکے مرتکب پائے گئے توان کیخلاف ڈسپلنری ایکشن بھی لیا جاسکتا ہے

ہفتہ 24 مئی 2014 07:48

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مئی۔2014ء) انگلش فاسٹ بالراسٹورٹ براڈ پاکستانی آف اسپنرسعید اجمل کے بالنگ ایکشن پرتنقید کرکے پھنس گئے، انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سیڈسپلنری ایکشن کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ کاؤنٹی کرکٹ میں سعید اجمل کی عمدہ کارکردگی گوروں کوایک آنکھ نہ بھائی، انگلینڈ کیسابق کپتان اورفاسٹ بالراسٹورٹ براڈ نے پاکستانی اسپنرکے بالنگ ایکشن کوہی مشکوک قراردیدیا۔

(جاری ہے)

سعید اجمل کے حوالے سے مائیکل وان کی ٹوئیٹ پربراڈ نے ٹوئیٹ کیا کہ لیب میں تجزیے کے وقت بالرزمختلف اندازمیں بالنگ کرتے ہیں لیکن میدان میں ان کا اندازالگ ہوتاہے۔ براڈ کا یہ ٹوئیٹ انہیں مہنگا بھی پڑسکتاہے، براڈ انگلش کرکٹ بورڈ کے کنٹریکٹ یافتہ پلئیرہیں اوراگروہ ایک پروفیشنل کرکٹرکی تحقیرکے مرتکب پائے گئے توان کیخلاف ڈسپلنری ایکشن بھی لیا جاسکتا ہے۔ دوہزاربارہ میں یواے ای میں انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریزمیں تین صفرسے کلین سوئپ کے بعد سابق انگلش کرکٹرزاورمیڈیا نے پاکستانی اسپنرکے بالنگ ایکشن پراعتراض کیا تھا۔ سعید اجمل نے اس سیریزمیں چوبیس وکٹیں حاصل کی تھیں۔

متعلقہ عنوان :