بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی، ویٹی کن کو تنقید کا سامنا

ہفتہ 24 مئی 2014 07:57

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مئی۔2014ء) اقوام متحدہ کا ایک پینل پادریوں کے ہاتھوں بچوں کے جنسی استحصال اور اس سے متعلق ویٹیکن کے رویے کے بارے میں ایک اہم رپورٹ شائع کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حالیہ برسوں میں پادریوں کی طرف سے بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات سامنے آنے کے بعد ویٹیکن کی ساکھ کو سخت نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

ویٹیکن انتظامیہ پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ اس گھناوٴنے جرم کے مرتکب پادریوں کو سزا دینے میں ناکام اور ایسے کیسز کی پردہ پوشی کرتی رہی ہے۔ امریکا کے روزنامے’ ڈیلی بوسٹن گلوب‘ نے آج متوقع طور پر سامنے آنے والی اس رپورٹ کے حوالے سے لکھا ہے کہ ’کیتھولک اہلکاروں کی طرف سے جنسی زیادتی کے بارے میں لازمی رپورٹنگ کے اصول کے خلاف مزاحمت‘ تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :