متحدہ اپوزیشن تحفظ پاکستان کے بل کو یکسر مسترد کرتی ہے ، متوازی بل ایوان میں لائے گی، اعتزاز احسن ،چوہدری اعتزاز احسن سکھ سنگت کے احتجاجی مظاہرے کی وجہ سے پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلے گئے

ہفتہ 24 مئی 2014 07:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مئی۔2014ء)سینٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن تحفظ پاکستان کے بل کو یکسر مسترد کرتی ہے اور متحدہ اپوزیشن اس کے متوازی بل ایوان میں لائے گی ۔ چوہدری اعتزاز احسن سکھ سنگت کے احتجاجی مظاہرے کی وجہ سے پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلے گئے ۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن ، عوامی نیشنل پارٹی کے افراسیاب خٹک ، بلوچستان نیشنل پارٹی کی بیگم کلثوم پروین ، ق لیگ کی سینیٹر روبینہ خالد اور پیپلز پارٹی کے میاں رضا ربانی بھی ہمراہ تھے ۔

چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ تحفظ پاکستان بل اکثریتی رائے سے منظور ہوا جس پر تحفظات ہیں متحدہ اپوزیشن تحفظ پاکستان بل کو کالا قانون سمجھتی ہے اور ہم اس کی ایوان کے اندر اور باہر بھرپور مزاحمت کرینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن دہشتگردی کیخلاف موثر قانون سازی چاہتی ہے لیکن کسی بھی ادارے کو اتنے زیادہ اختیار دینا بھی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف جامع قانون بنایا جائے ۔ حکومتی بل کو سامنے رکھ کر تجاویز تیار کررہے ہیں حکومت کے مقابلے میں اپنا بل لائینگے اسی اثناء میں وہ میڈیا سے ٹاک کررہے تھے تو سکھ سنگت کے مظاہرین نے پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا اور اعتزاز احسن پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر پارلیمنٹ میں چلے گئے ۔