اسلام آباد، پاکستان تحریک انصاف کی احتجاجی ریلی، نادرا آفس کے سامنے پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ، پولیس کا لاٹھی چارج، ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا

ہفتہ 24 مئی 2014 07:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مئی۔2014ء) انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں اور انتخابی اصلاحات کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی احتجاجی ریلی نکالی گئی ، نادرا آفس کے سامنے پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ اور پولیس کا لاٹھی چارج ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو تحریک انصاف کی جانب سے انتخابی دھاندلیوں اور انتخابی اصلاحات کے حوالے سے گیارہ مئی کو ا حتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا تھا یہ تحریک انصاف کی دوسری احتجاجی ریلی ہے ۔

احتجاجی ریلی میں تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری اور ڈاکٹر منزہ حسن نے شرکت کی ۔ ریلی کی قیادت تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ نیازی نے کی ۔ پولیس نے مظاہرین کا راستہ روکنے کیلئے کنٹینرز لگا کر راستہ بلاک کیا اور ریڈیو پاکستان کے سامنے اضافی نفری کھڑی کردی گئی نادرا آفس کے سامنے پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا جس کی زد میں آکر ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا ۔