لاہور ، علامہ اقبال ٹاؤن میں خاتون پولیو ورکر پر حملہ‘ حملہ آور نے خاتون ورکرز اور ان کے ساتھی رضا کار پر تشدد کیا، بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا ، وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لیکر واقعے کی رپورٹ طلب کرلی

ہفتہ 24 مئی 2014 07:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مئی۔2014ء) لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں خاتون پولیو ورکر پر حملہ‘ حملہ آور نے خاتون ورکرز اور ان کے ساتھی رضا کار پر تشدد کیا اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا تفصیلات کے مطابق انسداد پولیو مہم کی خاتون یاسمین شوکت اپنے رضا کار ساتھی ریحان کے ہمراہ لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہی تھی کہ اس دوران وہ ایک گھر کے گیٹ پر گئیں جہاں اندر سے ایک شخص نکلا جس نے یاسمین شوکت اور رضا کار ساتھی ریحان پر تشدد کیا اور ان سے پولیو ویکسین کیلئے دا گیا باکس توڑ دیا اور خاتون ورکرز سے بیگ بھی چھین لیا اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لیکر رپورٹ طلب کرلی ہے