دوسری عمر رسیدہ خاتون کی 115ویں سالگرہ

اتوار 25 مئی 2014 08:17

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25مئی۔2014ء)امریکہ میں 19ویں صدی میں پیدا ہونے والی سب سے عمر رسیدہ خاتون نے اپنی 115ویں سالگرہ منائی ہے۔اتحقیقاتی ادارے جرنٹالوجی کی مرتب کردہ فہرست کے مطابق 23 مئی 1899 میں پیدا ہونے والی جرلین ٹالی دنیا کی دوسری طویل العمر شخصیت ہیں۔ادارے کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ عمر رسیدہ شخص جاپان کے میساوٴ اکاوا ہیں۔

(جاری ہے)

ڈیٹروئیٹ فری پریس نے جب جرلین ٹالی سے ان کی طویل زندگی گزارنے کے بعد میں پوچھا تو اس پر انھوں نے کہا کہ’ یہ سب خدا کے ہاتھ میں ہے اور میرے اختیار میں کچھ نہیں۔‘انھوں نے اتوار کو مشی گن کے ایک چرچ میں اپنے دوستوں اور اہلخانہ کے ساتھ اپنی سالگرہ منانے کا پروگرام بنایا ہے۔تاریخ میں اب تک سب سے زیادہ دنوں تک زندہ رہنے والی فرد فرانس کی ڑانی کیلمنٹ تھیں جنھوں نے چار اگست1997 میں ایک122 سال کی عمر میں وفات پائی۔جارجیا کے علاقے مونٹروز میں پیدا ہونے والی جرلین ٹالی نے اپنے خاوند اور ایک بچے کے ساتھ سال 1935 میں مشی گن میں رہائش اختیار کر لی تھی۔ٹالی کی 79 سالہ بیٹی تھیلما ہوللوے بھی ان کے ساتھ رہائش پذیر ہیں جبکہ اس خاندان کی تین نسلیں بھی قریب میں رہتی ہیں۔