میچ فکسنگ تحقیقات آخری مراحل میں ہیں ، جلد مکمل ہونے کی توقع ہے، ڈیورچرڈسن،کیوی کرکٹر کرس کرینز کو تحقیقات میں شامل کرلیا گیا ،میکلوم لندن پہنچ کر اپنا بیان ریکارڈ کروائینگے ،۔ پاکستانی کھلاڑی نوید عارف اور لوونسنٹ کیخلاف بھی میچ فکسنگ کی تحقیقات جاری ہیں، چیف ایگزیکٹو آئی سی سی

اتوار 25 مئی 2014 08:08

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25مئی۔2014ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈ سن نے کہا ہے کہ میچ فکسنگ کی تحقیقات آخری مراحل میں ہیں جلد مکمل ہونے کی توقع ہے ، سابق کرکٹر کرس کرینز کو تحقیقات میں شامل کرلیا گیا ہے ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق میچ فکسنگ کیس میں کرس کینز کو آئی سی سی نے طلب کرلیا ہے ۔ سابق کیوی کرکٹر کرس کینز کو تحقیقات میں شامل کرنے کے لئے طلب کیا ہے ۔

(جاری ہے)

سابق کھلاڑی برینڈن میکلم نے آئی سی سی کو کرس کینز سے متعلق بتایا تھا جو لندن پہنچ کر برطانوی پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گے ۔ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ بھی کرس کینز سے تحقیقات کرے گا ۔ پاکستانی کھلاڑی نوید عارف اور لوونسنٹ کیخلاف بھی میچ فکسنگ کی تحقیقات جاری ہیں ۔ برینڈن میکلوم نے الزام عائد کیا تھا کہ سابق کیوی کھلاڑی کرس کینز نے انہیں میچ فکسنگ کی پیشکش کی تھی تاہم انہوں نے اس وقت پیشکش ٹھکرادی ہے آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں اور توقع ہے کہ تحقیقات جلد مکمل کرلی جائینگی

متعلقہ عنوان :