کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کیلئے پرکشش ٹیرف نے پاکستان میں بجلی گھروں کے منصوبوں میں سرمایہ کاروں کی توجہ مبذول کی ہے،وزیراعظم ،توانائی شعبے اور مخصوص گڈانی پاور پارک میں چینی سرمایہ کاری کی تعریف

اتوار 25 مئی 2014 08:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25مئی۔2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہاہے کہ کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کیلئے پرکشش ٹیرف نے پاکستان میں بجلی گھروں کے منصوبوں میں سرمایہ کاروں کی توجہ مبذول کی ہے وزیراعظم نے توانائی شعبے اور مخصوص گڈانی پاور پارک میں چینی سرمایہ کاری کو بھی سراہا ہے۔ وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار لاہور میں گڈانی پاور پراجیکٹ پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس میں کیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے آئی پی پی موڈ میں گڈانی میں تعمیر کئے جانے والے کوئلے سے چلنے والے دو مزید بجلی گھروں کی بھی منظوری دی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پی ایس ڈی پی میں معقول فنڈ مختص کیا جائے ۔ قبل ازیں وزیراعظم کو منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ انفراسٹرکچر کی تنصیب کا قابل عمل جائزہ جون کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا جس میں جیو ٹیکنیکل انسٹی گیشن ‘ واٹر ریسورس سروے‘ جیٹی بریک واٹر اور کولنگ واٹر انٹیگ سسٹم شامل ہیں۔

ماحولیاتی اثر کے نظام کا جائزہ 30 جون تک مکمل کرلیا جائے گا وزیراعظم کو بتایا گیا کہ سائٹ پر گریڈنگ اور زمین کو ہموار کرنے کا کام تین ہفتوں کے اندر شروع ہوگا اور یہ تین مایہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔ وزیراعظم کو یہ بھی بتایا گیا کہ کول ہینڈلنگ اور کنوینگ سسٹم انفراسٹرکچر 22 ماہ میں نصب کردیا جائے گا اسی طرح جیٹی بریک واٹر اور ملحقہ انفراسٹرکچر بھی 32 ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :