شمالی وزیرستان میں 21مئی کے حملے میں 5اہم طالبان کمانڈروں کی ہلاکت ہوئی،عسکری ذرائع ،ہلاک شدگان میں ازبک کمانڈر ابو احمد ، کمانڈر قانونی ، کمانڈر خود کش بہار صابر اور کمانڈر جہاد یار شامل ہیں

اتوار 25 مئی 2014 08:21

میرانشاہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25مئی۔2014ء) عسکری ذرائع نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں 21مئی کے حملے میں پانچ اہم کمانڈروں کی ہلاکت ہوئی ہے جن کی فہرست جاری کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز دہشتگردی کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں پانچ دہشتگرد ہلاک اور کچھ زخمی ہوگئے عسکری ذرائع کے مطابق اکیس مئی کو ہونے والی کارروائی میں ازبک کمانڈر ابو احمد ، کمانڈر قانونی ، کمانڈر خود کش بہار صابر اور کمانڈر جہاد یار ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں ۔