افغانستان ، سکیورٹی فورسز کے حملوں میں 36 طالبان ہلاک‘ متعدد زخمی

اتوار 25 مئی 2014 08:15

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25مئی۔2014ء) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے حملوں میں 36 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ننگرہار‘ برفشار‘ قندوز ‘ وردک ‘ لوگار‘ پکتیا اور غزنی میں آپریشن کئے جن میں 36 طالبان ہلاک اور اٹھارہ زخمی ہوگئے۔ جبکہ 9 کو گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :