پنجاب بھر میں 3 ماہ کیلئے مچھلی کے شکار پر پابندی عائد

اتوار 25 مئی 2014 08:13

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25مئی۔2014ء) صوبہ بھر میں 3 ماہ کیلئے مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کردی گئی ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے فشریز افسران کو خصوصی ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ماہ جون سے اگست تک مچھلی کے ہر قسم کے شکار پر مکمل پابندی کے عمل کو یقینی بنائیں اور اگر پھر بھی لوگ غیر قانونی طور پر مچھلی کے شکار کرتے ہوئے پائے جائیں تو ان کیخلاف قانونی کاروائی عمل لائی جائے ذرائع کے مطابق حکومت نے یہ اقدام ان تین مہینوں میں بریڈنگ اور مچھلی کی مختلف اقسام کے ناپیدا ہونے کے خدشات کے پیش نظر اٹھایا ہے۔

متعلقہ عنوان :