امریکہ ، ریاست کیلیفورنیامیں فائرنگ، چھ افراد ہلاک،واقعہ سانتا باربرا نامی میں پیش آیا، فائرنگ 9مقامات پر کی گئی، پولیس

اتوار 25 مئی 2014 08:16

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25مئی۔2014ء ) امریکی ریاست کیلفورنیا میں ایک کار سوار مسلح شخص نے فائرنگ کر کے چھ افراد کو قتل کر دیا میڈٰا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ سانتا باربرا نامی شہر کے علاقے اسلا وسٹا میں جمعے کی شب پیش آیا۔حکام کا کہنا ہے کہ جس علاقے کو نشانہ بنایا گیا وہ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سانتا باربرا کیمپس کے ساتھ واقع ہے اور یہاں کی دو تہائی آبادی طلبہ پر مشتمل ہے۔

جب فائرنگ جاری تھی تو یونیورسٹی اور پولیس کے حکام کی جانب سے عوام سے اپنی رہائش گاہوں میں رکنے کے اعلانات کیے گئے۔سانتا باربرا پولیس کے شیرف بل براوٴن نے کہا ہے کہ فائرنگ نو مختلف مقامات پر کی گئی اور اس دوران سات افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔حملہ آور کو اس کی تباہ شدہ گاڑی میں اس حالت میں مردہ پایا گیا کہ اس کے سر میں گولی لگی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ حملہ آور پولیس کی جوابی کارروائی میں مارا گیا یا فائرنگ کے بعد خود کو گولی مار لی۔پولیس نے تاحال حملہ آور یا ہلاک شدگان کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔شیرف براوٴن نے صحافیوں کو بتایا کہ ’ہم نے ان واقعات کی ویڈیو فوٹیج حاصل کر لی ہے جس کا جائزہ لیا جا رہا ہے جس سے بظاہر یہی لگتا ہے کہ یہ قتلِ عام کا منظم واقعہ تھا۔

‘انھوں نے مقامی میڈیا سے بات چیت میں اشارہ دیا کہ پولیس یوٹیوب پر موجود ’ایلیئٹ روجر کا انتقام‘ نامی ویڈیو سے آگاہ ہے جس میں ایک نوجوان کو خواتین کی بیرخی کی شکایت کرتے دکھایا گیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور کالے رنگ کی بی ایم ڈبلیو گاڑی میں سوار تھا اور وہ تیزی سے گاڑی چلاتے ہوئے گلیوں میں لوگوں پر فائرنگ کر رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :