امریکہ،وائٹ ہاوٴس کے باہر ایک شخص کا برہنہ حالت میں انوکھامظاہرہ،خفیہ اہلکاروں نے گرفتارکرلیا

اتوار 25 مئی 2014 08:18

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25مئی۔2014ء)امریکی خفیہ ادارے کے اہلکار گزشتہ روز وائٹ ہاؤس کے باہر اس وقت حرکت میں آگئے جب ایک شخص نے خود کو برہنہ کردیا جو بظاہر احتجاج کا ایک انوکھا طریقہ ہے۔امریکی دارالحکومت میں اب تک سال کے گرم ترین دنوں میں سے ایک جہاں درجہ حرارت کم از کم26ڈگری سیلسیس(78فارن ہائٹ) تھا،یہ شخص وائٹ ہاؤس کے گیٹ پر خفیہ ادارے کے افسران کے سامنے پہنچا اور اپنے تمام کپڑے اتار دئیے۔

واقعہ صدر باراک اوبامہ کی جانب سے ہاؤسنگ سیکرٹری کے طور پر اپنے نئے انتخاب کے وائٹ ہاؤس میں اعلان کیلئے تقریر سے تھوڑی دیر قبل پیش آیا۔ایک ترجمان نے کہا کہ یہ شخص جس کا خفیہ ادارے نے نام مائیکل بے چرڈ بتایا ہے اس نے خود کو ڈھانپنے سے انکار کیا اور اسے حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یونیفارم میں ملبوس افسران نے اس شخص کو گرمی سے بچانے کیلئے استعمال ہونے والی شیٹ سے ڈھانپا اور خفیہ ادارے کی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔

ٹوئٹر پر جاری تصاویر میں کم از کم3افسران کو برہنہ حالت میں اس شخص کو قابو پاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ایک اور تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ شخص وائٹ ہاؤس کی باڑ سے چند قدم کے فاصلے پر کھڑا ہے،جیسا کہ لوگ اس کے گرد جمع ہیں اور اپنے کیمرہ فونز میں تصاویر اتار رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :