دورہ بھارت پرپاک بھارت ہاکی سیریز کی بحالی پر بھی بات کی جائے، اس حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن وزیر اعظم نواز شریف کوخط لکھے گی ،رانا مجاہد

اتوار 25 مئی 2014 08:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25مئی۔2014ء) پی ایچ ایف کے سیکرٹری رانا مجاہد نے کہا ہے کہ دورہ بھارت پرپاک بھارت ہاکی سیریز کی بحالی پر بھی بات کی جائے اس حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن وزیر اعظم نواز شریف کوخط لکھے گی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے دورہ بھارت کی دعوت قبول کرنے کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن پاک بھارت ہاکی سیریز کی بحالی کیلئے وزیر اعظم نواز شریف سے رابطہ کرے گی، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد نے تصدیق کی ہے کہ پی ایچ ایف وزیر اعظم کو خط لکھے گی کہ وہ ہاکی فیڈریشن کے سر پرست اعلیٰ ہیں اور دورہ بھارت پر کرکٹ کے ساتھ ہاکی سیریز کی بحالی پر بھی بات کریں ، شیڈول کے مطابق بھارتی ٹیم کو 20جون کو پاکستان آنا ہے انہیں صرف حکومت کی اجازت درکار ہے۔