بطور صدرسب سے پہلے سعودی عرب کا دورہ کروں گا، مصری صدارتی امیدوار،خلیجی ریاستوں کی سلامتی کیلیے کسی کو خطرہ پیدا نہیں کرنے دیا جائے گا، اسیسی

اتوار 25 مئی 2014 08:16

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25مئی۔2014ء)مصر کے صدارتی امیدوار اور سا بق فوجی سربراہ فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی نے صدر منتخب ہونے کی صورت خطے کے بارے میں اپنی پالیسی بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیجی ریاستوں کی سلامتی کیلیے کسی نے خطرہ پیدا کرنے کی کوشش کی تو ان کا ملک خلیجی ریاستوں کیساتھ کھڑا ہو گا۔ جبکہ بطور صدر پہلے بیرونی دورے کیلیے ان کی ترجیح سعودی عرب ہو گا۔

26 اور 27 مئی کو مصری صدارتی انتخاب میں ممکنہ طور پر کامیاب ہونے والے عبدالفتاح السیسی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ صدر منتخب ہونے کی صورت میں سب سے پہلے سعودی عرب جا کر خادم حرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے ان کی اس مدد کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جو سعودی عرب نے ان کی زیر قیادت مصری عوام اور عوامی احتجاج کے ذریعے آنے والی تبدیلی کی بھر پور حمایت کی صورت میں کی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب اور خلیج کے دوسرے ممالک کے ساتھ مصر کی تذویراتی قربت کا ذکر کرتے ہوئے مصری صدارتی امیدوار نے کہا ،خلیج کی سلامتی مصر کی سلامتی ہے، ہم کسی کو بھی یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ خلیج کی سلامتی میں خلل ڈالے۔مصر کے سابق فوجی سربراہ نے کہا ہم خلیج سے محض ایک روڈ کراسنگ کے فاصلے پر ہیں، اس لیے کسی ریاست نے خلیج کیلیے خطرہ بننے کی کوشش کی تو مصر مدد کے لیے بلائے جانے پر کسی تاخیر کے بغیر خلیج پہنچ جائے گا۔

متعلقہ عنوان :