ملک بھر میں درس نظامی کے سالانہ امتحانات شروع، رواں برس 6874 مدارس کے اڑھائی لاکھ سے زائد طلباء و طالبات شر یک

اتوار 25 مئی 2014 08:11

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25مئی۔2014ء) وفاق المدارس العریبیہ پاکستان کے زیر انتظام ملک بھر بشمول آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں درس نظامی کے سالانہ امتحانات برائے سال 2014 ء شروع ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان امتحانات میں6874 مدارس کے طالب علم شریک ہو رہے ہیں،جبکہ وفاق المدارس العریبیہ پاکستان کے مطابق درس نظامی کا امتحان دینے والے طلباء و طالبات کی تعداد اڑھائی لاکھ سے زائد ہے۔ ان طلباء و طالبات کے لئیملک بھر میں1580 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔امتحانات کا یہ سلسلہ 29 مئی کو مکمل ہو جائے گا جس کے کچھ عرصہ بعد نتائج کا علان کر دیا جائے گا۔