حادثات کی روک تھام، سعودی عرب میں سخت ٹریفک قوانین نافذ

اتوار 25 مئی 2014 08:15

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25مئی۔2014ء ) سعودی عرب میں حادثات کی روک تھام کیلئے آج سے سخت ٹریفک قوانین نافذ کردیئے گئے، سگنل توڑنے پر جیل بھی جانا پڑسکتا ہے۔سعودی عرب میں حال ہی میں منظور کردہ نئے ٹریفک قانون پر آج سے عمل درآمد شروع کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نئے قوانین کی رو سے سرخ اشارہ توڑنے والے شخص کو حوالات بھجوایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اگر اشارہ توڑنے کی وجہ سے کسی شخص کی جان چلی جاتی ہے،یا ٹریفک حادثے میں دوسرے کسی شخص کا کوئی عضو ٹوٹ جاتا ہے یا کوئی شخص اتنا زخمی ہوتا ہے کہ اس کی صحت یابی میں کم سے کم پندرہ دن لگ سکتے ہیں تو اشارہ توڑنے اور حادثے کا موجب بننے والے کو جیل بھیجا جائے گا۔ یہی سزا نشے کی حالت میں ڈرائیونگ اور ون وے کی خلاف ورزی پر حادثے کی صورت میں بھی لاگو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :