بگ تھری کی حمایت کے باوجود بھارتی کرکٹ بورڈ کا پی سی بی کو ایک اور دھچکا ، آئی پی ایل کی اختتامی تقریب میں پاکستان کو دعوت نامہ دینا گوارہ نہ کیا، بھارتی بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کو بلانے پر غور ہی نہیں کیا گیا، چیئرمین آئی پی ایل

اتوار 25 مئی 2014 08:09

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25مئی۔2014ء) بگ تھری کی حمایت کے باوجود بھارتی کرکٹ بورڈ کا پی سی بی کو ایک اور دھچکا آئی پی ایل کی اختتامی تقریب میں پاکستان کو دعوت نامہ دینا گوارہ نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی کرکٹ بورڈ نے یکم جون کو بنگلور میں ہونے والے آئی پی ایل کی اختتامی تقریب میں پاکستان کے سوا تمام بورڈز کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے آئی پی ایل کے چیئرمین رنجیت بسوال کے مطابق بھارتی بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کو بلانے پر غور ہی نہیں کیا گیا بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کو پندرہ اپریل کو ابو ظہبی میں ہونے والی افتتاحی تقریب کے لئے مدعو کیا گیا تھا لیکن ان کے نہ آنے کی وجہ سے فائنل میں پاکستان سے کسی مہمان نہ بلانے کا فیصلہ ہوا ۔