برازیل کے لیجنڈ فٹ بالر پیلے اپنی ٹیم کے اٹیک پر تحفظات کے ساتھ ساتھ احتجاج کرنے والوں پر بھی برس پڑے ،میگا ایونٹ کے موقع پرمظاہروں سے کرپشن ختم نہیں ہوگی، بلکہ ملک کا مزید نقصان ہوگا، پیلے

اتوار 25 مئی 2014 08:09

ریو ڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25مئی۔2014ء) برازیل کے لیجنڈ فٹ بالر پیلے نے اپنی ٹیم کے اٹیک پر تحفظات کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ صرف "نیمار" پر انحصار کیا جا رہا ہے۔ پیلے ایونٹ کے موقع پر احتجاج کرنے والوں پر بھی برس پڑے۔برازیل کے سابق لیجنڈ فٹ بالر پیلے نے برازیلین ٹیم کے دفاع کی تو تعریف کی، مگر اٹیک پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ فارورڈ کا انحصار صرف نوجوان اسڑائیکر "نیمار" پر کرنا درست نہیں۔لیجنڈ پیلے نے ورلڈکپ کے موقع پر احتجاج کرنے والوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ساوٴپولو میں کتب میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا میگا ایونٹ کے موقع پرمظاہروں سے کرپشن ختم نہیں ہوگی، بلکہ ملک کا مزید نقصان ہوگا۔پیلے خود بھی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں تاخیر اور بے جا اخراجات پر حکومت کو کئی بار تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :