بھارت ، بجلی کی طویل بندش سے کاروبار بند ، پانی نا پید ہو گیا

اتوار 25 مئی 2014 08:17

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25مئی۔2014ء ) بھارت میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف شہری سڑکوں پر آگئے اور حکومت سے بجلی کی فراہمی کامطالبہ کیا،ریاست اتر پردیش کے شہر بنارس میں بجلی کا بحران شدید ہوگیا ہے،شدید گرمی میں طویل لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہیں،لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے شہری سڑکوں پر آگئے،ان کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کے باعث کاروبار شدید متاثر ہورہا ہے جبکہ کئی علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :