پینٹاگون نے یورپ میں 21 فوجی تنصیبات بند کرنے کا اعلان کردیا

اتوار 25 مئی 2014 08:17

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25مئی۔2014ء) امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے یورپ میں اپنی 21 فوجی تنصیبات کو بند کرنے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹا گون کے ترجمان بحریہ رئیر ایڈمرل جان کیربی نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران بتایا کہ جرمنی ‘ اٹلی ‘ ڈنمارک ‘ یونان اور بیلجیم میں تمام فوجی تنصیبات کو بند کیا جائے گا جس کے بعد دیگر ممالک میں موجود تنصیبات کو بھی بند کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ تنصیبات بند کرنے کا مقصد سالانہ 60 ملین ڈالر کے اخراجات کو بچانا اور ایسے ممالک میں ان تنصیبات کو قائم کرنا ہے جہاں ان کی زیادہ ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :