ٹینس اوپن ٹینس چیمپیئن شپ ، پاک بھارت جوڑی کا خواب پورا نہ ہوسکا ،فائنل میں اعصام الحق اور ان کے پارٹنر روہن بوپننا کو شکست کا سامنا ،آسٹریا اورسلواکیہ کی جوڑی نے ٹائٹل اسٹریٹ سیٹ میں کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

اتوار 25 مئی 2014 08:08

نیس( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25مئی۔2014ء ) قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے پارٹنر روہن بوپننا نیس اوپن ٹینس چیمپیئن شپ کا فائنل میں شکست سے دوچار ہوگئے۔آسٹریا اورسلواکیہ کی جوڑی نے ٹائٹل جیت لیا۔

(جاری ہے)

فرانس کے شہر نیس میں کھیلے گئے چیمپیئن شپ کے مینزڈبلز فائنل میں انڈوپاک جوڑی کا مقابلہ آسٹریا کے فلپ اوسولڈ اور سلواکیہ کے مارٹن لیزن سے تھا۔ فائنل میں اعصام اور بوپننا کی پرفارمنس انتہائی ناقص رہی۔حریف جوڑی نے اسٹریٹ سیٹ میں کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ فاتح جوڑی کی جیت کا اسکور چھ دو اور چھ صفر رہا۔

متعلقہ عنوان :