کوسٹاریکاہم جنس پرست جوڑوں مفادات شئیرکرنے کی اجازت

اتوار 25 مئی 2014 08:18

سانجوز(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25مئی۔2014ء)کوسٹا ریکا کی سماجی سیکورٹی انتظامیہ نے ہم جنس پرست جوڑوں کو صحت اور پنشن کی مراعات آپس میں شےئر کرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے ،اس کے باوجود کہ قدامت پسند وسطی امریکی ملک میں ہم جنس پرستوں کی شادی پر پابندی عائد ہے۔فیصلے کا اعلان ایجنسی کی طرف سے مذہبی ملک میں ہم جنس پرستوں کے حقوق کی تحریک کے دیرینہ مطالبے کے جواب میں سامنے آیا۔

مرکزیت پسند صدر لوئس گیولرمو سولس جو اپریل کے آغاز میں منتخب ہوئے تھے،نے فیصلے کو سراہا ہے۔سولس نے سماجی نیٹ ورک پر گزشتہ روز لکھا کہ کوسٹا ریکا اچھی خبر کیلئے جاگ جاؤ۔ان کا کہنا تھا کہ میں سماجی سیکورٹی کی جانب سے فیصلے پر انتہائی اطمینان محسوس کرتا ہوں،جس نے ہم جنس پرست جوڑوں کے رجسٹریشن کی اجازت دی ہے اور ہسپتال میں انہیں بنیادی حقوق تک رسائی حاصل ہوگی۔

(جاری ہے)

سولس ہم جنس پرست کمیونٹی کیلئے کھل کر حمایت کرنے سے پہلے ہی تنازعہ پیدا کرچکے ہیں۔گزشتہ ہفتے انہوں نے ایک سرکاری دفتر میں ہم جنس پرستوں کے حقوق کی تحریک کے ایک وفد سے ملاقات کی تھی اور ہم جنس پرستی کیخلاف عالمی دن کے موقع پر قوس قزاح والا پرچم لہرایا تھا۔سوشل سیکورٹی کی ایگزیکٹو صدر ماریہ ڈل روسیو سائنز نے کہا ہے کہ نئی اصلاح پر عملدرآمد میں 90روز کا وقت لگے گا۔ڈائیورسٹی موومنٹ رائٹس گروپ کے ڈائریکٹر وکیل مارسو کاسٹیلو کا کہنا تھا کہ ہم اس قرارداد کیلئے حقیقت میں انتظار کرتے رہے ہیں،جس کیلئے کئی سال کی جدوجہد کی گئی۔ہم اقدامات پر عملدرآمد کیلئے چوکنا رہیں گے جو کہ کوسٹا ریگا کیلئے بڑی پیشرفت ہے۔