فیصل آباد،پی ٹی آئی کے زیر اہتمام دھاندلی‘ لوڈ شیڈنگ کے خلاف جلسہ آج شام 5بجے ہو گا ،تیاریاں کو حتمی شکال دیدی گئی ،ضلعی انتظامیہ اور صنعتکاروں کے تعاون سے نوجوانوں کیلئے آج میوزیکل شو ہو گا

اتوار 25 مئی 2014 08:13

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25مئی۔2014ء ) پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام دھاندلی‘ لوڈ شیڈنگ کے خلاف جلسہ عام آج شام 5بجے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں ہو گا جس کی تیاریاں کو حتمی شکال دیدی گئی ہے،پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کے اہم رہنماجاوید ہاشمی،شاہ محمود قرشی،ابرارالحق،اعظم سواتی،علی حسن بخاری ،سمیت دیگرفیصل آباد پہنچ گے ہیں پارٹی کے قائد عمران خان کی ہدایت کے مطابق فیصل آباد کے جلسہ کو کامیابنانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف رہنمافیصل آباد کے مختلف علاقوں سے ریلیوں کی قیادت کر تے ہوئے جلسہ گاپہنچے گے،خبر رساں ادارے کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام نے جلسہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے فول پروف انتظامات کئے ہیں۔

اس حوالے سے ڈی سی او فیصل آباد سر دار نور الامین مینگل اور سی پی او ڈاکٹر حیدر اشرف نے دھوبی گھاٹ گراؤنڈکا تفصیلی جائزہ لیا اور پی ٹی آئی کی مقامی قیادت سے جلسہ کے حوالے سے ملاقات کی‘ دوسری طرف کسی قسم کی نا خوشگوار صورت حال سے نمٹنے کے لئے تمام سر کاری محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے ‘ سرکاری ملازمین کی چھٹی منسوخ کرکے تمام ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کو فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ میں جلسے کی اجازت مل گئی،مگر 13 شرائط کے ساتھ، ڈی سی او کے اجازت نامے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت کو پابندی وقت کا خیال رکھنا ہوگا، شرانگیز تقاریر سے پرہیز کرنا ہوگا، کالعدم تنظیم کے رہنما کو تقریر کی اجازت نہیں ہوگی، جلسے میں دہشت گردی سمیت ناخوشگوار صورتحال پیش آنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

ایک طرف اجازت دی گئی۔

ادھرضلعی انتظامیہ اور صنعتکاروں کے تعاؤن سے نوجوانوں کے لئے آج میوزیکل شو منعقد ہو گا ، دھوبی گھاٹ میں جلسے کے وقت بوہڑاں والا گرانڈ میں موسیقی کا میلہ سجے گا، نامور گلوکار ہنس راج اور نصیبو لال فن کا جادو جگائیں گے، تشہیری مہم زور و شور سے چل رہی ہے ،پی ٹی آئی کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سازش کر ذریعے ہمارے جلسے کو ناکام بنانا چاہتی ہے