پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز میں شاہد آفریدی اور عمر اکمل کو میچ فکسنگ کی پیشکش ہوئی تھی مگر انہوں نے ٹھکرادی، برطانوی اخبار کا دعویٰ ، دونوں کھلاڑیوں کو الگ الگ پیشکش کی گئی تھی تاہم دونوں نے اس کی رپورٹ ٹیم انتظامیہ اور آئی سی سی کو د ے دی تھی ، رپورٹ

اتوار 25 مئی 2014 08:08

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25مئی۔2014ء) برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز میں پاکستانی پلیئرز شاہد خان آفریدی اور عمر اکمل کو میچ فکسنگ کی پیشکش ہوئی تھی مگر انہوں نے ٹھکرادی ۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق ایک اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ 2012ء میں پاک انگلینڈ سیریز کے دوران سپاٹ فکسنگ کی پیشکش کی گئی تھی اور دبئی میں ہونے والی سیریز کے دوران بھی ایک ہوٹل میں ان دونوں کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ کی پرکشش پیشکش ہوئی تھی تاہم ان دونوں کھلاڑیوں نے نہ صرف اس پیشکش کو ٹھکرایا تھا بلکہ اس کی رپورٹ بھی اپنی ٹیم کی انتظامیہ اور آئی سی سی کو بھی کردی تھی ۔

برطانوی اخبار کے مطابق شاہد آفریدی اور عمر اکمل کو الگ الگ پیشکش ہوئی تھی ۔ واضح رہے کہ دبئی میں کھیلی جانے والی 2012ء کی سیریز میں پاکستان نے انگلینڈ کو 3-0سے شکست دی تھی ۔