اتر پردیش : بیوی کو قتل کرنے والے شخص کو عمر قید جبکہ اس کے والدین کو دس سال قید کی سزا سنا دی گئی

اتوار 25 مئی 2014 08:18

مظفر نگر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25مئی۔2014ء) بھارتی ریاست اتر پردیش میں جہیز نہ دینے پر بیوی کو قتل کرنے والے شخص کو عمر قید جبکہ اس کے والدین کو دس سال قید کی سزا سنا دی گئی ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی علاقے مظفر نگر میں ایڈیشنل سیشن جج چون پرکاش نے ایک شخص کو جہیز نہ لانے پر اپنی بیوی کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید جبکہ اس کے والدین کو دس سال جیل کی سزا سنائی ہے اس کے علاوہ تینوں پر دس ، دس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :