تھائی سینیٹ تحلیل، قانون سازی کا اختیار فوج کے حوالے

اتوار 25 مئی 2014 08:14

بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25مئی۔2014ء)تھائی لینڈ میں ملکی سینیٹ کو تحلیل کرتے ہوئے قانون سازی کے اختیارات مارشل لاء نافذ کرنے والے فوجی جنرل کے حوالے کر د ئیے گئے۔ فوج کے سربراہ جنرل پرا یتھ چن اوچا اب عبوری وز یر اعظم کی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ملکی ٹیلی ویژن سے نشر کردہ سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی قانون کی پارلیمان یا سینیٹ کی طرف سے منظوری کا کام اب فوج کے سربراہ کر یں گے۔

اس یش رفت کے ساتھ ہی ان امیدوں پر بھی پانی پھر گیا ہے کہ ایوان بالا کی طرف سے آئندہ چند روز میں نئے وز یر اعظم کے نام کا اعلان کیا جا سکتا تھا۔ آرمی چیف نے جمعرات کے روز مارشل لاء نافذ کر د یا تھا اور اس اقدام کی وجہ انہوں نے ملک میں کئی ماہ سے جاری سیاسی افراتفری بتائی تھی۔

متعلقہ عنوان :