ملائشیا،دو ماہ قبل لاپتا ہونیوالے مسافر طیارے کا سٹیلائٹ ڈیٹا جاری

بدھ 28 مئی 2014 06:54

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مئی۔2014ء )ملائیشین حکام نے دو ماہ قبل لاپتا ہوجانے والے مسافر طیارے کا سٹیلائٹ ڈیٹا جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سٹیلائٹ ڈیٹا 47 صفحات پر مشتمل ہے، ڈیٹا کے ذریعے گمشدہ طیارے کی تلاش میں نئی پیش رفت کا امکان ہے، ایم ای 370 طیارہ کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے بحر ہند میں گر کر تباہ ہوگیا۔8 مارچ کو لاپتا ہوجانے والے طیارے میں 239 افراد سوار تھے۔