توہین مذہب کے جرم پر پھانسی کی منتظر سوڈانی خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش

بدھ 28 مئی 2014 06:54

خرطوم(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مئی۔2014ء ) سوڈان میں مرتد ہونے کے جرم میں سزائے موت پانے والی خاتون نے خرطوم جیل کے اسپتال میں ایک بچی کو جنم دیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی اخبار نے ا س عورت کے وکیل کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ستائیس سالہ مریم ابراہیم کے ہاں منگل کے روز بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔ مریم نے دینِ اسلام کو چھوڑ کر عیسائیت اختیار کر لی تھی جس پر اس کے خلاف خرطوم کی ایک عدالت میں مقدمہ چلایا گیا تھا اور عدالت نے 15 مئی کو اس کو ملحد ہونے کے جرم میں موت کی سزا سنائی تھی۔