شمالی چلی میں سات ہزار سال پرانی ممی دریافت

بدھ 28 مئی 2014 06:57

سان تیاگو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مئی۔2014ء)طلباء کے ایک گروپ نے شمالی چلی کے دورے کے دوران ایک سات ہزار سالہ پرانی ممی دریافت کی ہے اس کی اطلاع مقامی میڈیا نے گزشتہ روز دی ہے ۔جریدہ لا ٹرسیرا نے اطلاع دی ہے کہ یہ دریافت مقامی طلباء کی طرف سے مورو ڈی افریقہ کے مقام کے دورے کے دوران ہفتے کو اچانک ہوئی۔

(جاری ہے)

آثار قدیمہ کی ایک ورکشاپ میں اندراج والے یہ طلباء کھدائی کا کام کررہے تھے کہ ان میں سے ایک نے ڈاگ ڈروپنگ کے نیچے ایک عجیب شکل دیکھی ۔

اطلاع کے مطابق آثار قدیمہ کے قدیم نوادرات اپریل میں علاقے میں ہونیوالے 8.2درجے شدت کے طاقتور زلزلے کے بعد سطح زمین پر آگئے ہیں ۔ٹرپ کا اہتمام کرنیوالے ہنس نیرا نے کہا کہ اس ممی کی دریافت ، جو کہ چنچورو کلچر کا حصہ ہے ، سے لگتا ہے کہ اس علاقے کو محفوظ علاقہ قرار دیا جانا چاہیے ۔