سوات ،ذہنی نشونما اور تربیت مکمل کرنے کے بعد پیتھام تربیتی مرکز سے مزید 69شدت پسند رہا ،پرامن رہنے او ر پاکستان فوج کے ساتھ دینے کے عزم کا اظہار، رہا ہونے والے پاکستان اور پاکستانی عوام کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو وقف کردیں ،گورنر خیبر پختونخواہ

بدھ 28 مئی 2014 06:51

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مئی۔2014ء)سوات ،ذہنی نشونما اور تربیت مکمل کرنے کے بعد پیتھام تربیتی مرکز سے مزید 69شدت پسند رہا ،کئے گئے ،رہا ہونے والے شدت پسندوں نے پرامن رہنے او ر پاکستان فوج کے ساتھ دینے کے عزم کا اظہار ،گورنر خیبر پختونخواہ کا کہنا ہے کہ رہا ہونے والے پاکستان اور پاکستانی عوام کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو وقف کردیں ،تفصیلات کے مطابق سوات میں گرفتار شدت پسندوں کے ذہنی نشونما اور تربیت کا سلسلہ جاری ہے پیتھام تربیتی مرکز سے مزید 69شدت پسند ذہنی نشونماء اور مختلف قسم کی تربیت مکمل کرنے کے بعد گزشتہ روز رہاکئے گئے اس سلسلے میں پیتھام تربیتی مرکز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں رہا ہونے والے شدت پسندوں نے مختلف خاکے او ر ملی نغمے پیش کئے اور تقاریر کئے جس میں اُنہوں نے رہائے کے بعد پاکستا ن کے وفادار رہنے کا عہد کیا اور کہا کہ ہم سے ماضی میں غلطیاں ہوئی تھی اور اب ہم راہ راست پر آگئے ہیں اور ہم آئندہ پاکستان اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہونگے اور پر آمن شہریوں کی طرح خود بھی جئینگے اور دوسروں کو بھی جینے دینگے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پخوتنخواہ مہاتاب عباسی نے کہا کہ سوات آکر بہت خوش ہواو ر سوات میں پاک فوج اور سوات کے عوام کی لازاوال قربانیوں سے آمن قائم ہوا ہے اور آمن کے قیام پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اُنہوں نے رہا ہونے والے شدت پسندوں سے کہا کہ وہ رہائی کے بعد پاکستا ن او ر پاکستان کے عوام کے وفادار رہیں اور پر آمن رہنے کا عہد کرو اُنہوں نے کہا کہ اپنے آپ کو ملک اور عوام کے خدمت کے لئے وقف کردوں بعد ازاں گورنر خیبر پختو نخواہ نے رہائی پانے والوں میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :