امریکہ نے افغانستان سے مکمل فوجی انخلا میں 2016 تک توسیع کردی

بدھ 28 مئی 2014 06:55

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مئی۔2014ء) امریکا نے افغانستان سے مکمل فوجی انخلا کے حوالے سے پینترا بدلتے ہوئے فوجیوں کے قیام میں2016 تک توسیع کردی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے رواں سال کے اختتام پر 9 ہزار 800 اہلکاروں کو افغانستان سے واپس بلانے کا اعلان کیا ہے جبکہ مکمل فوجی انخلا کے حوالے سے مزید توسیع کرتے ہوئے 2016 کے اختتام پر فوجیوں کو واپس بلانے پر غور شروع کردیا۔واضح رہے کہ امریکی صدر بارک اوباما نے چند روز قبل افغانستان کے اچانک دورہ کیا تاہم افغان صدر حامد کرزئی نے ان کا استقبال تک نہ کیا جب کہ اس دورے میں اوباما کا کہنا تھا کہ امریکی فوجیوں کے مکمل انخلا کے حوالے سے جلد اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :