سعودی عدالت نے ایک اہل تشیع کو حکومت مخالف مظاہروں میں ملوث ہونے کے الزام میں سزائے موت سنا دی

بدھ 28 مئی 2014 06:57

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مئی۔2014ء) سعودی عرب نے حکومت مخالف مظاہروں میں ملوث اہل تشیع کو سزائے موت سنا دی ۔ مقامی میڈیا کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے رداربیع کو سزائے موت سنائی ہے ۔

(جاری ہے)

راداربیچ اہل تشیع ہے اس پر حکومت مخالف مظاہروں میں ملوث ہونے کا الزام ہے اور اس کا تعلق قاطف سے ہے ۔