چیلسی کے سابق مڈفیلڈر ڈیکو کو ڈوپنگ الزام سے بری کردیا گیا

بدھ 28 مئی 2014 06:40

لاؤسانے(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مئی۔2014ء)چیلسی بارسلونا اور پورٹو کے سابق مڈفیلڈر ڈیکو کو منگل کے روز ڈوپنگ کے الزام سے بری کردیاگیا ہے اور کھیلوں کی ثالثی عدالت(سی اے ایس) کی جانب سے ان پر ایک سال کی پابندی عائد تھی۔ڈیکو کا زبردست کیرےئر گزشتہ ستمبر میں دھندلے انداز میں ختم ہوا تھا،جب انہیں ریوڈی جنیرو میں ایک لیبارٹری کی جانب سے ممنوعہ ادویات لینے کا مجرم ٹھہرایا گیا تھا۔

ریو کی لیبارٹری نے ڈیکو کے نمونے میں ممنوعہ ادویات کی موجودگی کا انکشاف کیا تھا،جو کہ انہیں 30مارچ2013ء کو برازیل لیگ میں فلومیننس کیلئے کھیلتے ہوئے دی گئی تھی،تاہم سی اے ایس نے کھلاڑی کی اپیل کو برقرار رکھتے ہوئے فیصلہ دیا کہ ڈیکو اس الزام میں مکمل طور پر معصوم ہے اور دعویٰ کیا کہ اس حوالے سے بڑے شبہات ہیں۔

(جاری ہے)

سی اے ایس نے باور کرایا کہ ٹیسٹ کا مرکز سوالیہ نشان رہا ہے ،جب سے اسے عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کا درجہ ملا ہے۔

فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا کی جانب سے لواسانے میں سرکاری اینڈی ڈوپنگ لیبارٹری سے تازہ ٹیسٹ کا حکم جاری کیا گیا تھا،جس میں نمونے میں کوئی ممنوعہ چیز سامنے نہیں آئی۔کوئی ممنوعہ چیز یا دوا یا نشان ٹیسٹ میں سامنے نہیں آیا،یہ بات لواسانے کے ماہرین نے سی اے ایس کو بتائی۔ڈیکو نے 2004ء میں پیٹرو کے ساتھ چیمپئن لیگ اور دو سال بعد بارسلونا کے ساتھ دوبارہ کامیابی حاصل کی،وہ پرتگال کی طرف سے 75میچز میں نمائندگی کرچکے ہیں۔2010ء میں چیلسی کے ساتھ پریمےئر لیگ ٹائٹل جیتا اور ایف اے کپ میں دو مرتبہ کامیابی حاصل کی۔