تھائی جنتا نے سابق وزیر اعظم کو رہاکردیا ، سابق وزیر تعلیم پریس بریفنگ کے دوران گرفتار

بدھ 28 مئی 2014 06:58

بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مئی۔2014ء)تھائی لینڈ کی جنتا نے منگل کے روز سابق وزیراعظم ینگ لک شنا وترا کو فوجی حراست سے رہا کردیا ہے اور انہیں گھر واپس جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔جنتا کے ترجمان کرنل ون تھائی سوواری نے کہا کہ وہ (ہنگ لک) رہا کی جاچکی ہیں،انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں کب رہا کیا گیا ہے۔گزشتہ جمعہ کے روز انہیں حراست میں لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

دریں انثاء تھائی لینڈ کی فوج نے حکمران جنتا کو مطلوب مفرور سابق کابینہ وزیر کو بنکاک میں ایک پرہجوم پریس بریفنگ کے دوران ڈرامائی انداز میں حراست میں لے لیا ہے۔جائے وقوعہ پر فرانسیسی خبررساں ادارے کے ایک نامہ نگار کے مطابق چتورون شائیسانگ جو گزشتہ ہفتے فوج کی جانب سے برطرف کی گئی حکومت میں وزیر تعلیم تھے،انہیں درجنوں صحافیوں کے گھیراؤ میں تھائی لینڈ کے غیر ملکی نمائندگان کے کلب سے لیجایا گیا۔

متعلقہ عنوان :