انگلش فٹبال ٹیم کے کپتان اسٹیون جیرارڈ کا 2014ورلڈ کپ میں لوئس سوریز کی ممکنہ عدم دستیابی کا خیر مقدم

بدھ 28 مئی 2014 06:39

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مئی۔2014ء)انگلش فٹبال ٹیم کے کپتان اسٹیون جیرارڈنے 2014ورلڈ کپ میں لوئس سوریز کی ممکنہ عدم دستیابی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یوروگوائے کے لوئس سوریز کی انجری سے انگلش ٹیم کو فائدہ ہوگااور ٹیم یوروگوائے کیخلاف آسانی سے کامیابی حاصل کرسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سوریز اور وہ ایک ہی کلب لیور پول کی جانب سے کھیلتے ہیں اور جب وہ کسی بھی ٹیم میں ہوتے ہیں توٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اگر وہ فٹ ہوگئے تو انگلش ٹیم کے لئے خطر ے کی گھنٹی بج جائیگی۔جیرارڈ نے اس بات کا بھی عندیہ دیا ہے کہ 2014ورلڈ کپ ان کا آخری ورلڈ کپ ہوسکتا ہے۔ وہ میگا ایونٹ میں ٹیم کی نمائندگی کرنے کے بعد فٹبال کو خیرباد کہنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ لوئس سوریز نے حال ہی میں گھنٹے کی سرجری کروائی ہے جس کے سبب ان کی میگا ایونٹ میں شرکت مشکوک ہے۔ البتہ سوریز نے انجری سے نجات پانے کے بعد میگا ایونٹ میں شرکت کا عزم ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :