چیونگم کازیادہ استعمال نوجوانوں میں مستقل سر دردکا باعث بن سکتا ہے؛تحقیق

بدھ 28 مئی 2014 06:57

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مئی۔2014ء)ایک تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ چیونگم چبانے سے کئی مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔تل ابیب یونیورسٹی کے تحت ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق چیونگم کا بہت زیادہ استعمال نوجوانوں میں مستقل سر درد اور مائیگرین کا باعث بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ نوجوانوں میں مستقل سر درد کی ایک بڑی وجہ ہر وقت چیونگم چبانا بھی ہو سکتی ہے جسے ترک کر کے اس سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف ایک ماہ چیونگم سے دوری اختیار کر کے اس بیماری پر قابو پایاجا سکتا ہے اور اس عادت کو ترک کرتے ہی حالت میں بہتری آجائے گی۔