ایران میں ’میرس‘ وائرس کے دو مریضوں کی تصدیق

بدھ 28 مئی 2014 06:54

تہران (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مئی۔2014ء ) ایراننے پہلی بار ملک میں میرس وائرس سے دو افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق’مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم کوروناوائرس‘یا میرس وائرس سے سعودی عرب میں 175 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

یرانی محکہ صحت کے مطابق صوبہ کرمن میں دو بہنوں میں میرس وائر پایا گیا ہے ان میں سے ایک بہن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ ایک ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

عالمی سطح پر اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ میرس بھی سارس کی طرح بڑے پیمانے پر پھیل سکتا ہے۔سعودی عرب جہاں اس وائرس کے نتیجے میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں وہاں آئندہ ماہ جون میں مسلمانوں کے مقدس ماہ رمضان کے دوران زائرین کی بڑی تعداد آئے گی جس سے وائرس کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :