سوات، ٹرک گہری کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 17 افراد جاں بحق، سات زخمی ،سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال میں ایمر جنسی نافذ،ڈی سی سوات کا واقعہ پر اظہار افسوس

بدھ 28 مئی 2014 06:41

ّسوات(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مئی۔2014ء)کالام کے نواحی علاقہ پشمال میں ٹرک گہری کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے سترہ افراد جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور پولیس کی بڑی تعداد جائے حادثہ پہنچ گئی اور امدادی کا رروائی شروع کردی ،جاں بحق اور زخمیوں کی نعشیں نکال دی گئی ،زخمیوں چار افراد کو پہلے کالام سول ہسپتال اور بعد ازان کو سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ،مقامی ایم پی اے سید جعفر شاہ نے واقعہ پر افسو س کا اظہار کر تے ہوئے حکومت سے جاں اور زخمی افراد کے سات مالی امداد کی اپیل کی ،ڈی سی سوات نے واقعہ کے بعد سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال میں ایمر جنسی نافذ کردی ،ہسپتال انتظامیہ کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات ،ڈی سی سوات نے سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور واقعہ پر افسوس کا اظہار کردیا ،تفصیلات کے مطابق پنجاب سے سوات کے سیاحتی مقام کالام اوتروڑ کے لئے جانے والے ٹرک نمبر 9209 peshwarجسے ہی پشمال کے قریب پہنچا تو سینکڑوں فٹ گہرے کھائی میں جاگر ا جس کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے سترہ افراد جان کی بازی ہار گئے ٹرک حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگو ں او ر پولیس کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائی شروع کردی پولیس زرائع کے مطابق حادثے میں سات افراد زخمی بھی ہوئے حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد کے نام یہ ہیں ثمینہ دختر محمد نزیر ،آمینہ دختر محمد نزیر ،فہیم ولد محمد نزیر ،انجم عباس ولد محمد نزیر ،سلیقہ بی بی دختر محمد نزیر ،نزیلا شاہین ،اُمیہ شاہین دختران محمد نزیر ،عنایت اللہ شاہین ولد محمد نزیر ،سعیدا للہ ولد گل محمد ،نور محمد ولد افسر خان ،احسان اللہ ولد نور محمد ،سہیل ولد نور محمد ،ذاہد ہ دختر افسر خان ،بی بی سلمہ دختر افضل ،اور شاکراللہ ولد نور محمد جبکہ زخمیوں میں گل محمد ،محمد نزیر ،اختر شاہین ،جان بی بی ،اسدا للہ ،ماس بی بی اور محمد زمان شامل ہیں حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی ایم پی اے سید جعفر شاہ نے واقعہ پر افسوس کا اظہا ر کیا اور لواجاں بحق اور زخمی افراد سے اظہار ہمدردی کی اُنہوں نے صوبائی حکومت سے حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد کے لئے مالی امداد کا مطالبہ کیا ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی سی سوات محمو داسلم وزیر نے سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال میں ایمر جنسی نافذ کردی اور ہسپتال کا دورہ کرکے زخمی افراد کی عیادت کی اُنہوں نے واقعہ میں زخمی افرا د کے بہتر علاج معالجے کی ہدایات کی اور واقعہ پر افسوس کا اظہارکیا ۔

متعلقہ عنوان :