سعودی فرمانروا کی اپنے مراکشی ہم منصب سے ملاقات،عرب اور اسلامی دنیا کی موجودہ صورت حال اور پیش رفت پر تبادلہ خیال

بدھ 28 مئی 2014 06:56

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مئی۔2014ء) سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے اپنے مراکشی ہم منصب شاہ محمد ششم سے ملاقات کی ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق کاسابلانکا کے شاہی محل میں ہونے والی اس ملاقات میں میں دونوں رہنما وں نے عرب اور اسلامی دنیا میں ہونے والے حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماوں نے سعودی عرب اور مراکش کے درمیان تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا تاکہ دونوں ملکوں کے عوام اور ان کے مفادات میں بہتری کے لئے مختلف شعبوں میں تعاون فروغ دیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :