مصرصدارتی انتخاب،پولنگ میں ایک دن کی توسیع

بدھ 28 مئی 2014 06:55

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مئی۔2014ء ) مصر کے سپریم صدارتی الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ میں ایک دن کی توسیع کردی ہے اور اب بدھ کو بھی مصری ووٹر نئے صدر کے انتخاب کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

صدارتی انتخاب میں فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی اور حمدین صباحی کے درمیان یک طرفہ مقابلہ ہے اور اول الذکر طاقتور سابق فوجی سربراہ کی واضح اکثریت سے کامیابی یقینی ہے۔ واضح رہے کہ مصر میں یہ صدارتی انتخابات جمہوری طور پر منتخب پہلے صدر محمد مرسی کی فوج کے سربراہ (تب) جنرل عبدالفتاح السیسی کے ہاتھوں جولائی 2013 میں برطرفی کے دس ماہ کے بعد ہورہے ہیں۔