لاہور‘ ٹریول ایجنسی کے باہر خود کشی کا ڈرامہ کرنے والے کو پانچ سال قید کی سزا کا حکم

بدھ 28 مئی 2014 06:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مئی۔2014ء) لاہور میں ٹریول ایجنسی کے باہر خود کشی کا ڈرامہ کرنے والے کامران کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پانچ سال قید کی سزا سنا دی نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے رہائشی کامران نے کچھ عرصہ قبل لاہور میں ایک ٹریول ایجنسی کے باہر خود کشی کا ڈرامہ رچایا تھا اور اپنی کنپٹی پر پستول رکھ لیا تھا اس کا کہنا تھا کہ وہ ٹریول ایجنسی کی ملازم ایک لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہے تاہم پولیس نے اس شخص کو حراست میں لے لیا تھا جس پر اقدام خود کشی کا مقدمہ درج کیا گیا انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مقدمہ کی سماعت کے بعد ملزم کو پانچ سال قید کی سزا سنا دی۔