عالمی فٹبال کپ،برازیل میں نجی جیٹ طیاروں کی تعداد میں دو گنا اضافہ ہو جائے گا

بدھ 28 مئی 2014 06:40

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مئی۔2014ء)جریدہ دی ویلر بزنس کی اطلاع کے مطابق فٹ بال کے عالمی کپ کے دوران برازیل میں زیر استعمال پرائیویٹ جیٹ طیاروں کی تعداد قریباً دوگنا ہو جائے گی ، توقع ہے کہ 700سے زائد مزید بیرون ملک سے آئیں گے ۔ٹی ایم اے بزنس ایوی ایشن کے سربراہ لیونارڈو فیوزا نے جریدہ کو بتایا برازیل کو توقع ہے کہ جنوبی افریقہ میں 2010ء کے ورلڈ کپ کے مقابلے میں نجی جیٹ طیاروں کے ذریعے زیادہ بزنس ایگزیکٹو سیاستدان ، شاہی خاندان کے افراد اور دولت مند سیاح آئیں گے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ میں اترنے والے 700پرائیویٹ جیٹ طیاروں کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے دوران افراتفری مچ گئی ، ان میں سے بعض کا سپین اور جرمنی کے درمیان سیمی فائنل میچ سے قبل ڈربن میں بڑے اڈے کے ٹرمینل پر جم گٹھا ہو گیا ۔ہوا بازوں نے ان کو ہٹانے سے انکار کردیا جس کی وجہ سے سینکڑوں شائقین میچ کو دیکھنے سے محروم ہو گئے کیونکہ کمرشل پروازوں کی تاخیر کی وجہ سے ان کو واپس جانا پڑا ۔حکومت برازیل ، جو اس کی روک تھام کرنا چاہتی ہے ،ملک کے ہوائی اڈوں پر طیاروں کے اترنے اور پارکنگ کے لئے سخت آپریشنل پلان مرتب کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :