چین کا امریکہ پر آن لائن جاسوسی کا الزام

بدھ 28 مئی 2014 06:56

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مئی۔2014ء )چین نے امریکہ پر الزام کیا ہے کہ اس نے چینی قیادت اور ملک کے اہم اداروں کو آ ن لائن جاسوسی کا نشانہ بنایا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چائنا انٹرنیٹ اینڈ ریسرچ نامی حکومتی ادارے کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے امریکہ کی آ ن لائن جاسوسی کا مرکزی نشانہ چینی حکومتی ادارے ، سیاسی شخصیات اور موبائل فون استعمال کرنے والے ہیں۔

(جاری ہے)

چینی ادارے نے امریکی جاسوسوں کو ’ڈھیٹ‘ اور اس حرکت کو قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے،رپورٹ میں امریکی خفیہ ادارے نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کی جانب سے افشا کی جانے والی خفیہ دستاویزات کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔برطانوی اخبار دی گارڈین میں شائع ہونے والی اس چینی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کو عالمی طاقت ہونے کی بنا پر پوری دنیا میں سیاسی، معاشی، فوجی، اقتصادی اور تکنیکی لحاظ سے برتری حاصل ہے اور امریکہ نے اس کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے نہ صرف بیایمانی کا مظاہرہ کیا ہے بلکہ اپنے اتحادیوں کی بھی خفیہ نگرانی کی ہے۔ امریکہ نے اپنے مفادات کو مدِنظر رکھتے ہوئے تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور بددیانتی کا مظاہرہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :