پاکستان کیلئے کھیلتے ہوئے کیرئیرکا اختتام کرنا چاہتا ہوں، یونس خان ، وزیراعظم کے دورہ بھارت کے بعد پاک بھارت کرکٹ سیریزبحال ہونی چاہیے، فارم اورفٹنس برقراررہی تومزید دس سال تک کرکٹ کھیل سکتا ہوں، میڈیا سے گفتگو

بدھ 28 مئی 2014 06:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مئی۔2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سپرفٹ بیٹسمین یونس خان نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے کھیلتے ہوئے کیرئیرکا اختتام کرنا چاہتا ہوں ۔ وزیراعظم کے دورہ بھارت کے بعد پاک بھارت کرکٹ سیریزبحال ہونی چاہیے۔لاہورمیں جاری سمرکیمپ کے موقع پرمیڈیا سی بات چیت کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ ان کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اپنی فٹنس کوبرقراررکھیں۔

(جاری ہے)

فارم اورفٹنس برقراررہی تومزید دس سال تک کرکٹ کھیل سکتا ہوں ۔ سابق کپتان کہتے ہیں کہ ون ڈیاورٹیسٹ کیرئیرکا اختتام ٹیم سے ڈراپ ہوکرنہیں بلکہ کھیلتے ہوئے کرنا چاہتے ہیں۔یونس خان نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ بھارت بہت اہم ہے۔ بھارت کیساتھ کرکٹ تعلقات کی بحالی دونوں ممالک کے کرکٹرزاورشائقین کیلئے خوشی کی بات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سمرکیمپ کی ٹریننگ بہت سخت ہے، ہرکھلاڑی کواپنی فٹنس کا اندازہ ہوگیا۔