فیصل آباد،سات سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا55 سالہ اوباش شخص گرفتار، ایس پی جڑانوالہ کو سات دن میں چالان مرتب کرنے کا حکم

بدھ 28 مئی 2014 06:52

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مئی۔2014ء ) سات سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والااوباش شخص گرفتار، سی پی او فیصل آبادنے ایس پی جڑانوالہ کو سات دن میں چالان مرتب کرنے کا حکم دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 55سالہ ملزم فقیر حسین نے گزشتہ روز سات سالہ بچی (آمنہ)کوسکول جاتے ہوئے ورغلا کر سکول کے نزدیک ہی زیر تعمیر مسجد کے واش روم میں لے گیا جہاں پر اس نے مبینہ طور پر بچی سے زیادتی کی کوشش کی لیکن بچی کے شور مچانے پر فرار ہو گیا ،سی پی او فیصل آباد نے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا جس پر تھانہ لنڈیانوانہ پولیس نے ملزم کر گرفتارکر لیا ہے ڈی این اے ٹیسٹ اور مروجہ جدید سیمپل کے ذریعے مقدمہ کو یکسوکرنے کی ہدایت کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :