کاوٴنٹی اسپاٹ فکسنگ کا طوفان بھارت پہنچ گیا،سابق کیوی کپتان اسٹیفن فلیمنگ نے بھارتی بکیز اور کھلاڑیوں کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف کردیا

بدھ 28 مئی 2014 06:40

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مئی۔2014ء) کاوٴنٹی اسپاٹ فکسنگ کا طوفان بھارت پہنچ گیا، سابق کیوی کپتان اسٹیفن فلیمنگ نے بھارتی بکیز اور کھلاڑیوں کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف کردیا۔کاوٴنٹی اسپاٹ فکسنگ کے تانے بانے انٹرنیشنل فکسنگ سے جڑ گئے کیویز کھلاڑیوں کے بعد بھارتیوں کے کارنامے بھی منظر عام پر آنے لگے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کے جریدے کی رپورٹ کے مطابق 1998ء میں نیوزی لینڈ، بھارت سیریز میں فکسنگ کیلئے رابطے ہوئے، بکیز نے اسٹیفن فلیمنگ کو میچ فکس کرنے کیلئے 50 ملین ڈالر کی پیشکش کی۔

فکسر نے اسٹیفن فلیمنگ کو بتایا بھارتی کھلاڑی اس کے ساتھ ہیں، 2008ء میں بھی بکی نے بھارت نیوزی لینڈ سیریز میں اسپاٹ فکسنگ کی۔رپورٹ کے مطابق بکیز کے بھارتی کھلاڑیوں سے بھی رابطے رہے، یعنی صرف کیوی کھلاڑی ہی فکسنگ میں ملوث نہیں، تانے بانے دور تک پھیلے ہیں۔لوونسنٹ اور کرس کینز پر فکسنگ الزامات کے تحت پہلے ہی انگلش کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی تحقیقات کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :